News

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کے تحریری امتحانات 10 ستمبر کو ہوں گے

کراچی: کراچی سمیت سندھ کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے تحریری امتحان نئی تاریخ کے مطابق 10 ستمبرکومنعقد کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں سال برائے24-2023 میں داخلوں کیلیے ایم ڈی کیٹ امتحان 10ستمبرکوبیک وقت منعقد کیے جائیں۔ واضح رہے کہ پہلے تحریری ٹیسٹ کے لیے27اگست کی تاریخ مقررکی گئی تھی تاہم نگراں حکومت نے نئی تاریخ 10ستمبرمقررکی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سی امسال ایم ڈی کیٹ کے تحریری ٹیسٹ اورداخلے کی ذمہ داری جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کوسونپی گئی ہے، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر امجد سراج میمن نے بتایا کہ کراچی میں تحریری ٹیسٹ کراچی یونیورسٹی کے مسکن گیٹ گراونڈ اور ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہوگا جبکہ اندرون سندھ میں حیدرآباد میں لمس یونیورسٹی جامشورو،شہید بے نظیر آباد نوابشاہ میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس نوابشاہ اورلاڑکانہ پولیس ٹریننگ اسکول میں منعقدکیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تحریری ٹیسٹ کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے کا ہوگا، ٹیسٹ صبح 10بجے شروع ہوگا جوڈیڑٖھ بجے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں تحریری ٹیسٹ میں 18ہزار امیدوار جبکہ اندرون سندھ سے 22ہزار سے زائد امیدوارشرکت کریں گے۔  مختص ہیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری میڈیکل کالجوں کی تعداد 12 جبکہ سرکاری ڈینٹل کالجوں کی تعداد 7، سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کی تعداد 6 ہیں۔

کراچی میں ڈاؤ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی 350 سیٹیں، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج میں میں ایم بی بی ایس کی 150 سیٹیں، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی 350 سیٹیں، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشور میں ایم بی بی ایس کی 350 سیٹیں، کے ایم ڈی کالج سی میں ایم بی بی ایس کی 250 سیٹیں، شہید بے نظیر بھٹو چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں ایم بی بی ایس کی 250 سیٹیں، پیپلز وویمن نواب شاہ میڈیکل کالج میں 250 سیٹیں، خیرپور میڈیکل کالج میں 100 سیٹیں، شہید بے نظیر بھٹو لیاری میڈیکل کالج میں 100 سیٹیں، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں 100 سیٹیں، گمبٹ میڈیکل کالج میں 100 سیٹیں اور بلال میڈیکل کالج فار بوائے میں 100 سیٹیں مختص ہیں۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کا تعلیمی سیشن جنوری 2023 میں شروع ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button