News

چترال:عوام دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے

اسلام آباد: چترال میں دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لیے مقامی افراد بھی پاک فوج کی مدد کیلیے کھڑے ہوگئے۔

دو روز قبل افغانستان سے دہشت گردوں چترال میں سیکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے اور شدید فائرنگ کے بعد علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز قبل ریلی کا بھی انعقاد کیا تھا۔

اب چترال کی مقامی آبادی پاک فوج کی مدد کرنے کے لیے باہر نکل آئی اور انہوں نے اسلحہ گولا بارود اور خوراک پاک فوج کے اگلے مورچوں تک پہنچائی۔

چترال کے غیور عوام نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مقامی افراد نے ایف سی کے ونگ کمانڈر کے ساتھ جرگہ کیا اور چترال کے عوام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو ہر صورت شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button