News
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بھی بڑھ گیا

پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بڑھا دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی روشنی میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا، جس پر فوری اطلاق ہوگا۔
کرایے نامے کے مطابق فلائنگ کوچ کے کرایے میں 3.27 روپے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اے سی بس کے کرایے میں 3.47 کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔