Blog

مہنگی بجلی کو لیکر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز، رمیز راجہ بھی پیچھے نہ رہے

کراچی: حالات چاہے کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی حس مزاح کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ملک میں جہاں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شہر شہر مظاہرے جاری ہیں وہیں سوشل میڈیا میمرز اس صورتحال کو مزاحیہ انداز میں اجاگر کررہے ہیں۔

پاکستان کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی ایسی ہی ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انکی دو تصاویر کو استعمال کرکے سولر استعمال کرنے والوں اور واپڈا کے صارفین میں موازنہ کیا گیا تھا۔

رمیز راجہ نے اس میم کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حس مزاح کے ساتھ زندگی بہت آسان ہوجاتی ہے۔ سو بلڈی

فنی

احمد اجمل نامی سوشل میڈیا صارف نے اپنی پوسٹ میں بجلی کے بھاری بھرکم بل اور کمزور سی تنخواہ کی جانب توجہ دلاتے نظر آئے۔

ایک میمر نے موٹرسائیکل پر پانچ افراد کو سوار کراتے ہوئے مشورہ دیا کہ اگر آپ بھی یہ طریقہ اختیار کرلیں تو پیٹرول 50 روپے لیٹر پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button