News
مہنگائی کے خلاف وکلا کا پنجاب میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

راولپنڈی: پنجاب بار کونسل نے بجلی، پٹرول، ڈیزل، چینی کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پنجاب بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی اور پٹرول سمیت دیگر اشیا کے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے سے مہنگائی نے متوسط طبقے کی کمرتوڑ دی ہے۔بار کونسل نے احتجاجاً 2 ستمبر کو صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا کہ بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔