Showbiz

مداح سے بدتمیزی کرنے پر سنی دیول تنقید کی زد میں آگئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور غدر2 فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے سنی دیول اپنے ایک مداح سے بدتمیزی سے بات کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول اپنی فلم غدر 2 کی کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سمارہے۔ حال ہی میں ایک ہوائی اڈے پر ایک مداح کو ڈانٹتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر کافی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سخت تنقیدیں کی گئی۔

ویڈیو میں سنی کو ہوائی اڈے پر تیز چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب ایک مداح سیلفی لینے کے لیے ان کے پاس پہنچا۔ اداکار نے رُک گئے لیکن جب مداح نے تصویر لینے میں زیادہ وقت لیا تو سنی اپنا صبر کھو بیٹھے

اور چیخ کر کہا کہ سیلفی لو نہ۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکار کے اس ردِعمل پر منفی تبصرے کیے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ سالوں میں ایک ہی فلم تو چلی ہے، تھوڑا عاجزی دکھاؤ۔ دوسرے صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھُٹنے کے درد کی بیماری سنی تھی لیکن گھمنڈ کی بیماری آج دیکھی ہے۔

دوسری جانب اداکار نے واقعے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل سفر اور جسمانی تناؤ کا پریشر ہوتا ہے، مداحوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ مداح عوام میں ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button