NewsShowbiz

سنی دیول نے بدتمیزی پر مداح سے معافی مانگنے کا اعلان کردیا

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنی دیول نے اپنے مداح سے بدتمیزی پر معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔ 

اداکار کی نئی فلم ’غدر2‘ بالی وڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور باکس آفس پر بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کیلئے اس کی پیش قدمی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار سیلفی لینے والے مداح پر چیختے ہیں اور غصے کا اظہار کرتے ہیں جس پر ان کی شدید ٹرولنگ جاری ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں سنی دیول نے واقعہ کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ تھکاوٹ کی وجہ سے انہیں بہت تکلیف تھی لیکن پھر بھی وہ مداحوں کیلئے وقت نکال رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا اگر اب ان کی دوبارہ مداح سے ملاقات ہوئی تو وہ اسے کہیں گے کہ ان سے غلطی ہوگئی تھی، معاف کردیں کیوں کہ اس وقت اداکار کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ مداح کو گلے بھی لگائیں گے اور اسے بتائیں کہ ان کے الفاظ کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا ہے۔

Read More: مداح سے بدتمیزی کرنے پر سنی دیول تنقید کی زد میں آگئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button