NewsShowbiz

جان سینا نے کا ریٹائرمنٹ کے حوالے اہم انکشاف سامنے آگیا

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی نامور ریسلر اور سابق چیمپئین جان سینا نے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری ریٹائرمنٹ جلد ہوسکتی ہے لیکن ابھی کچھ وقت ہے۔

ہالی ووڈ کی معروف فلموں میں اداکاری کو جوہر دکھانے والے جان سینا نے کہا کہ ’’میری عمر 46 سال ہوچکی ہے اور شاید 47 سال کی عمر تک مزید ریسلنگ جاری رکھوں گا، ڈبلیو ڈبلیو ای میں دو دہائیوں سے زائد کا وقت گزار چکا ہوں اب خود کو آرام دینا چاہتا ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’رِنگ میں آج میری پرفارمنس نہیں لیکن بہت دور بھی نہیں، اب سوچ رہا ہوں مجھے آگے کیا کرنا ہے‘‘۔

قبل ازیں جان سینا نے حال ہی میں انتقال کر جانے والے برے وائٹ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button