Sports

ایشیا کپ؛ پاکستان کیخلاف 343 رنز کے تعاقب میں نیپال کی بیٹنگ جاری

ملتان: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف 343 رنز کے تعاقب میں نیپال کی بیٹنگ جاری ہے۔

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان بابراعظم 151، افتخار احمد 109 اور محمد رضوان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق اور  آغا سلمان پانچ، پانچ اور شاداب خان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2، کرن کے سی اور سندیپ لامیچھانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور بنائیں۔

اس موقع پر نیپالی ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم کوشش کریں گے ابتداء میں پاکستانی ٹیم پر پریشر بڑھائیں اور جلد وکٹیں لیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف

نیپال کا اسکواڈ

کپتان روہت پوڈیل، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، عارف شیخ، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، گلشن جھا، سومپال کامی، کرن کے سی، سندیپ لامیچھانے اور للت راج بنشی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button