NewsSports

ایشیا کپ؛ بھارت کا نیپال کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

پالیکیلے: ایشیا کپ کے پانچویں ون ڈے میں بھارت نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پالیکیلے میں کھیلا جا رہا ہے۔ کھیل کے دوران بارش کا امکان ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔ بھارتی ٹیم نے جسپریت بھمرا کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بھارت کی ٹیم

کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔

نیپال کی ٹیم

کپتان روہت پوڈیل، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، سومپال کامی، گلشن جھا، بھیم شرکی، دیپیندر سنگھ ایری، کشال مالا، سندیپ لامیچھانے، کرن کے سی اور للت راج بنشی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button