NewsSports

ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کے دو بیٹنگ پلرز کو پویلین روانہ کردیا

ایشیاکپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 6 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز بنالیے۔

کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اوپنر روہت شرما 11، ویرات کوہلی 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شبمن کِل اور شیرس ایر ایک ای رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی کپتان اور کوہلی کی وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں۔

قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ موسم سے فرق نہیں پڑتا کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہوگی بھارت کو ابتداء سے ہی مشکل میں ڈالیں۔

دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

پاکستان اسکواڈ؛

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button