NewsSports

ایشیاکپ؛ نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف میچ کو ’’یادگار‘‘ قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کو یادگار تجربہ قرار دیدیا۔

ایشیاکپ میں گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ روایتی حریف کے خلاف اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا تجربہ بتارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ کھیلا ہے تاہم ون ڈے میچز میں بلکل الگ کرکٹ ہوتی ہے، اس میں صبر کے ساتھ بولنگ کرنا پڑتی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اچھی بولنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا آپکے ہاتھ میں یہی ہوتا کہ اچھی جگہ باولنگ کرو۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ بھارت خلاف میچ میں بیٹرز کو زیادہ رنز بنانے کا موقع نہ دوں، سوچا تھا کہ جہاں اچھی لائن سے باؤلنگ کی تو بھارت کے بیٹرز وکٹیں دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button