
قومی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد کینڈی سے کولمبو روانہ ہوگئی۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کینڈی سے کولمبو بذریعہ بس روانہ ہوئی جبکہ آج 4 بجے بذریعہ چارٹرڈ طیارے کولمبو سے لاہور روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سپر فور مرحلے کا میچ 6 ستمبر کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔