News

امید ہے سزا معطلی کی درخواست پر آج ہی فیصلہ ہوجائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر آج ہی فیصلہ ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس

عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملاقات والی درخواست پر آرڈر کردیں اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ امید ہے آج ویسے ہی سزا معطلی کی درخواست طے ہوجائے گی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ کیس میں پبلک پراسیکیوٹر کو بھی پہلے نوٹس کیا جانا ضروری ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شکایت تو الیکشن کمیشن نے فائل کی تھی ریاست نے نہیں، ٹرائل کورٹ میں آپ نے یہ بات نہیں کی آج آپ پہلی بار یہ بات کہہ رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button