ShowbizNews

آخر کار شاہ رخ نے آئندہ زندگی بھر کے لیے کس چیز سے توبہ کرلی؟

 دبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کسی فلم کے لیے گنجے نہیں ہوں گے۔

اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ کی پروموشن کے لیے دبئی کے برج خلیفہ میں منعقد ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں اس سے قبل اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی گنجا نہیں ہوا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب فلم ’ جوان‘  کے لیے میں نے سر منڈوایا۔

بالی ووڈ کے بادشاہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے لیے میں گنجا بھی ہوگیا ہوں۔ تو اسی کی عزت کے لیے  فلم دیکھنےچلے جانا۔ کیا پتا موقع ملے نہ ملے مجھے دوبارہ گنجا دیکھنے کے لیے۔

شاہ رخ خان نےآئندہ کبھی بھی گنجے نہ ہونے کا اعلان بھی کیا۔ فلم ’ جوان ‘ 7 ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button